پنجاب میں انتخابات، عمران خان کی جانب سے ممکنہ امیدواروں کے انٹرویوز جاری

Published On 10 April,2023 08:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے ممکنہ امیدواروں کے انٹرویوز جاری ہیں۔

پنجاب میں عام انتخابات کے سلسلے میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے سابق وزیر اعظم عمران خان نے چوتھے روز بھی ممکنہ امیدواروں کے انٹرویوز کیے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے پی پی 80 تک امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کر لئے، افطار کے بعد بھی عمران خان نے مزید امیدواروں کے انٹرویوز کیے۔