کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم سب نے مل کر ملک کو ایمرجنسی کے حالات تک پہنچا دیا ہے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کوٹہ سسٹم کو 50 سال ہو گئے، ملک میں جمہوریت ہے اور جاگیردارانہ نظام بھی ہے، جاگیر دارانہ نظام ناکام ہوا ہے، ظلم سے اپنی قوم کو بچانے کیلئے متحد کرنا ہوگا۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مردم شماری میں سندھ کی آبادی کو کم گنا جا رہا ہے، جو ریاست مردم شماری نہیں کرا سکتی وہ اپنے ہونے کا جواز بتائے، ملک میں "تحریک انصاف" نہیں "انصاف" سے ہی کام چلے گا، اس ملک کو صرف انصاف ہی جوڑ سکتا ہے۔