کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت کی روشنی میں بلوچستان کے 1 لاکھ مستحقین خاندان کیلئے راشن کا اعلان کر دیا گیا۔
وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا دل غریب عوام کیلئے دھڑکتا ہے، رمضان پیکیج کا مقصد اپنے غریب بہن بھائیوں کو اکیلے نہیں چھوڑنا ہے، بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں سے پہلے ہی بہت زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت اپنے محدود وسائل میں ہر ممکن امداد کر رہی ہے، یہ کوئی خیرات نہیں، بلوچستان کی عوام کا پیسہ ہے انہی پر خرچ کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور شہباز شریف کل ایک ہی دن اسلام آباد ہائیکورٹ آئیں گے
میر ضیا لانگو نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت ہے کہ ہر صورت غریبوں کی دہلیز تک رمضان پیکیج کے ثمرات پہنچانا ہیں، تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ رمضان راشن پیکیج میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائیگی۔
صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ حکومت اپنی بھرپور کوشش کر رہی ہے، مخیر حضرات سے بھی گزارش ہے کہ اپنے آس پاس سفید پوش لوگوں کا خصوصی خیال رکھیں، عوام سے گزارش ہے کہ رمضان راشن پیکیج کی بروقت ترسیل کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔