چمن: (دنیا نیوز) چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی۔
چمن کے علاقے بلالزئی میں زلزلے کے باعث گرنے والے مکان کے ملبے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے جن کی نعشیں نکال لی گئی ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں ایک بھائی اور دو بہنیں شامل ہیں، جبکہ ملبے تلے دب کر خاتون سمیت 5 بچے زخمی بھی ہوئے۔
ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کی فوری مدد کی جائے گی۔
واضح رہے کہ زلزلے کے جھٹکے گزشتہ رات چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین اضلاع میں محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 50 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔
زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں لیویز فورس کو الرٹ کیا گیا تھا، جہاں بارشوں کے باعث کچے مکانات خستہ حال ہونے کی وجہ سے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی۔