کوئٹہ: (دنیا نیوز) رمضان المبارک کے دوران بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مصالحہ جات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مصالحہ جات کی قیمتوں میں 100 سے 150 فیصد اضافہ ہو گیا ہے جس سے شہری اور دکان دار دونوں ہی پریشان دکھائی دیتے ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں گرم مصالحہ فی کلو 600 سے بڑھ کر 1600 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جب کہ زیرہ فی کلو 800 روپے سے بڑھ کر 1600 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔
علاوہ ازیں سرخ مرچ فی کلو 600 روپے سے بڑھ کر 900 روپے ، ہلدی فی کلو 400 روپے سے بڑھ کر 600 روپے، پکوڑا مصالحہ 600 روپے سے بڑھ کر 800 روپے ، یخنی مصالحہ 600 سے بڑھ کر 800، مکس مصالحہ 500 سے بڑھ کر 700 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔