لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 3 اپریل بروز پیر کو مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرے گا، مریم نواز کے خلاف درخواست مقامی وکیل شاہد رانا نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف دائر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سی پیک کے خلاف فارن فنڈڈ فتنے کی سازش ناکام بنا دی: مریم نواز
درخواستگزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز نے میڈیا کانفرنس میں عدلیہ کی توہین کی، مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست دائر کی جسے سنگل بینچ نے مسترد کر دیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔