لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکشن کا فیصلہ کرنے سے پہلے اس بات کا فیصلہ ہو گا کہ 4/3 کو 3/2 میں کیوں بدلا گیا؟۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اس کے پیچھے کیا مقاصد تھے اور اس میں کون کون شامل تھا؟
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے مالی اثاثوں کی تفصیلات دنیا نیوز نے حاصل کر لیں
انہوں نے کہا کیا اس اہم ترین نقطے کا احاطہ کیے بغیر زور زبردستی سے قانون کیخلاف فیصلے کو قالین کے نیچے چھپا کر کوئی بھی فیصلہ قابل قبول ہو گا؟ ہرگز نہیں۔
الیکشن کا فیصلہ کرنے سے پہلے اس بات کا فیصلہ ہو گا کہ 4/3 کو 3/2 میں کیوں بدلا گیا؟اس کے پیچھے مقاصد کیا تھے اور اس میں کون کون شامل تھا؟کیا اس اہم ترین نقطے کا احاطہ کیے بغیر،زور زبردستی سے قانون کے خلاف فیصلے کو قالین کے نیچے چھپا کر کوئی بھی فیصلہ قابل قبول ہو گا؟ ہرگز نہیں!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 28, 2023