تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کراچی پہنچ گئے

Published On 02 April,2023 01:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پارٹی سربراہ عمران خان کی ہدایت پر کراچی پہنچ گئے۔

کراچی آمد پر علی زیدی، عمران اسماعیل، حلیم عادل شیخ سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

شاہ محمود قریشی کراچی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں وہ سابق وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچائیں گے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے رول آف لاء اور آئین کی بالادستی کیلئے پارٹی رہنماؤں کو تمام سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی کے ساتھ رابطوں کا ٹاسک دے رکھا ہے۔