لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نگران وزیرِاعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ محسن نقوی کا بیان تمام شہریوں کے لیے کھلی دھمکی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا ہے کہ محسن نقوی جواب دیں پولیس کس قانون کے تحت بغیر وارنٹ گھروں میں داخل اور ہراساں کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ریاست کی رٹ نہیں ہے، یہ جنگل کا قانون ہے جسے یہ شخص اور اس کے حواری پی ٹی آئی کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔
This is an open threat to all citizens but crook Naqvi shd answer under what law police are breaking & entering homes without warrants & harrassing families. This is not writ of State - This is law of the jungle which this man & his henchmen are indulging in against pti homes. pic.twitter.com/oRNb4T2dNw
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) March 20, 2023
ایک بیان میں فواد چودھری نے محسن نقوی کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی دو تین ہفتے رک جائیں، آپ نے جوتے بھی نہر میں چھوڑ کر بھاگنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نگران پنجاب حکومت کا زمان پارک واقعہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا اعلان
واضح رہے کہ نگران حکومتِ پنجاب نے رِٹ قائم کرنے کے لیے پولیس کو فری ہینڈ دے دیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو پولیس کو دھمکانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی کی طرف سے پولیس پر مسلسل تشدد کے باوجود پولیس کو روکتا رہا، زمان پارک سے پولیس کو واپس آنے کے لیے کہا اور پولیس کو کوئی کارروائی کرنے نہیں دی۔