راولپنڈی: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے تحریک انصاف کے کارکنان کی نظر بندی غیرقانونی قرار دے کر 125 کارکنوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی نظر بندی کیخلاف دائر درخواست کی سماعت جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کی۔
عدالت نے تحریک انصاف کے کارکنان کی نظر بندی غیرقانونی قرار دے دی اور کارکنوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کہا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل تمام کارکنوں کی فوری رہائی یقینی بنائیں۔
یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر کارکنان کو راولپنڈی، جہلم اور اٹک پولیس نے گرفتار کیا تھا