راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بات توشہ خانہ اور کورٹ مارشل سے بہت آگے نکل چکی ہے، ایسا وقت بھی آئے گا کہ بھوک سے مارے لوگ دفعہ 144 کے 144 ٹکڑے کر دیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ پاکستان میں غریب صرف جان دینے، جیل جانے اور لاٹھیاں کھانے کے لیے پیدا ہوا ہے، اشرافیہ صرف اقتدار کے لیے پیدا ہوئی ہے، غریب کو مفت روٹی نہیں مفت قبر چاہیے۔
بات توشہ خانہ اور کورٹ مارشل سےبہت آگےنکل چکی ہےلوگ کاغذات جمع کروارہےہیں اورالیکشن کمیشن گومگومیں ہےایساوقت بھی آئےگاکہ بھوک سےمارےلوگ دفعہ144کے144ٹکڑےکردیں گےبلورانی امریکہ سےنہیں آرہی نانی بابےکونہیں بلا رہی پنجاب کی نگران ماسی مصیبتے90دن بعد بھاگ جائےگی اور راج کرےگی خلق خدا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 13, 2023
انہوں نے کہا کہ میں ایوب خان کے اٹک قلعہ میں بھی رہا ہوں، لیکن صنف نازک پر تشدد پہلی بار اس حکومت میں سنا ہے،کئی لوگ جمہوریت کے لیے شہید ہوتے دیکھے، جس میں 5 لال حویلی کے شہید بھی شامل ہیں، لیکن جتنا گہرا زخم قوم نے ظل شاہ کا اپنے دل پر لگایا ایسا کبھی سوچا بھی نہ تھا۔
کئی لوگ جمہوریت کےلیے شہیدہوتےدیکھےجس میں5لال حویلی کےشہیدبھی شامل ہیں لیکن جتناگہرازخم قوم نےظلےشاہ کااپنےدل پےلگایاایساکبھی سوچا بھی نہ تھاپاکستان میں غریب صرف جان دینےجیل جانےاورلاٹھیاں کھانےکےلیےپیداہواہے اشرافیہ صرف اقتدارکےلیےپیداہوئی ہیں غریب کو مفت روٹی نہیں مفت قبرچاہیے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 13, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ بلورانی امریکا سے نہیں آ رہی، نانی بابے کو نہیں بلا رہی، خلق خدا، لوگ کاغذات جمع کروا رہے ہیں اور الیکشن کمیشن گومگو میں ہے، ن لیگ اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کے خلاف بیکار بیانیہ بنا رہی ہے۔
سابق وزیر نے مزید کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے اپریل، مئی، جون کے 90 دن انتہائی خوفناک ہوں گے، یہ ہفتہ بھی آئی ایم ایف کی سٹاف لیول میٹنگ کے بغیر گزر گیا، سعودی عرب، چین سے بھی کوئی مدد نہیں ملی۔