عمران خان لاشوں کی سیاست کر رہے ہیں: شرجیل انعام میمن

Published On 11 March,2023 07:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان لاشیں حاصل کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن آپ نے دیکھ لیا، پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کو تاریخی شکست دی، یہ لاشوں کی سیاست کر رہے ہیں، عمران خان لاشیں تلاش کر رہے ہیں، وہ لاشیں حاصل کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ عمران خان ملک میں انارکی چاہتے ہیں، کہا جا رہا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، سننے میں آیا ہے کہ عمران خان کو اب شاہ محمود قریشی سے خطرہ ہے، پی ٹی آئی لاشوں کی سیاست چاہتی ہے۔