رحیم یار خان: (دنیا نیوز) سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو 24 گھنٹے کے راہداری ریمانڈ پر اینٹی کرپشن لاہور کے حوالے کر دیا گیا۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو راہداری ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد اینٹی کرپشن کی ٹیم رحیم یار خان سے لے کر لاہور روانہ ہو گئی۔
واضح رہے 2 روز قبل عدالت نے اینٹی کرپشن کی جانب سے محمد خان بھٹی کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا تھا، ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ محمد خان بھٹی پر کرپشن کا مقدمہ من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔