دینہ: (دنیا نیوز) سابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی جہلم سے بڑی وکٹ اڑا دی۔
مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے چودھری ثقلین نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کر کے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری، اعجاز چودھری اور دیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شامل ہونے والے چودھری ثقلین نے کہا کہ حلقہ پی پی 25 میں فواد چودھری کی مکمل حمایت اور انہیں کامیاب کروانے کی پوری کوشش کروں گا۔
این اے 66 جہلم سے آزاد حیثیت میں 26000 ووٹ لینے والے سابق ایم پی اے چوہدری ثقلین عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے اس موقع پر @fawadchaudhry اور چوہدری شہباز بھی ہمراہ ۔@PTIofficial @ImranKhanPTI pic.twitter.com/QrIlZSDW1X
— Senator Ejaz Chaudhary (@EjazChaudhary) March 7, 2023