لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز نے گلدستہ لانے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکن کا ہاتھ جھٹک دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز گاڑی سے اترے تو ان کے استقبال کے لیے کھڑے کارکن نے آگے بڑھ کر گلدستہ دینے کی کوشش کی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلیمان شہباز نے کارکن سے گلدستہ لینے کے بجائے اس کو ہاتھ سے دور کردیا اور روانہ ہو گئے، سلیمان شہباز کے ساتھ موجود گارڈ نے بھی کارکن کو ہاتھ سے پیچھے ہٹا دیا۔
کرپشن کیسز بھگتنے کے سلسلے میں آئے سلمان شہباز کا فرعونی انداز، سمجھ نہیں آتی لوگ انہیں پھول پیش کرتے کیوں ہیں؟ pic.twitter.com/4AMhor3EP6
— Mughees Ali (@mugheesali81) March 4, 2023
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے کی جانب سے کارکن کا ہاتھ جھٹکنے اور ان کے رویے پر (ن) لیگ کے کارکنان نے مایوسی کا اظہارکیا ہے۔