کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے لیاری بغدادی میں پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے دفتر پر مشتعل افراد نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔
کراچی پولیس کے مطابق پی پی آفس پر حملہ بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے کیا جبکہ اس دوران مشتعل مظاہرین کی جانب سے دفتر میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ حملہ آور 14 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، حملے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور صورتحال اب کنٹرول میں ہے۔