جیل بھرو تحریک میں ازخود گرفتاری دینے والوں کو 1 ماہ مختلف جیلوں میں رکھنے کا فیصلہ

Published On 23 February,2023 10:49 am

لاہور: (دنیا نیوز) جیل بھرو تحریک میں ازخود گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کوٹ لکھپت اور کیمپ جیل میں گنجائش سے زائد قیدیوں پر پی ٹی آئی رہنماﺅں کو پنجاب کی مختلف جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی، اسد عمر سمیت دیگر کو آج مختلف جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں ازخود گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 16 ایم پی او 3 کے تحت بند رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو 30 روز تک مختلف جیلوں میں رکھا جائے گا۔