حیدر آباد : آتشزدگی کے باعث چوڑی کے کارخانے کی چھت گر گئی

Published On 14 February,2023 04:08 am

حیدر آباد : ( دنیا نیوز ) حیدر آباد کے علاقے سخی پیر میں چوڑی کے کارخانے میں آتشزدگی کے باعث کارخانے کی چھت گر گئی۔

حیدر آباد پولیس کے مطابق آتشزدگی کے واقعہ میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر نہیں بتائی جا سکتی ، اس حوالے سے تحقیقات ابھی جاری ہیں۔