ضیاء محی الدین کا انتقال، وزیر اعلیٰ سندھ اظہار ہمدردی کیلئے انکے گھر پہنچ گئے

Published On 13 February,2023 06:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ضیاء محی الدین کے انتقال پر اظہار ہمدردی کیلئے اُن کے گھر پہنچ گئے، انہوں نے ورثا سے تعزیت بھی کی۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ نے اس موقع پر مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ضیا محی الدین بڑی شخصیت کے مالک تھے، ایک تقریب میں ملاقات ہوئی تھی جہاں اپنی تقریر بھی سنی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکار، ہدایتکار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین انتقال کر گئے

وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ضیا محی الدین کے چاہنے والے آج دنیا بھر میں موجود ہیں، فنکار کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا، ایک ایک لیجنڈ فنکار اپنا مقام اور جگہ خود بناتا ہے، اب کوئی اور لیجنڈ ضرور آئیں گے لیکن ضیاء محی الدین کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔