عمران خان اور چودھری پرویز الہٰی کی ملاقات آج ہو گی

Published On 13 February,2023 08:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ملاقات آج ہو گی۔

مستقبل کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے عمران خان اور چودھری پرویز الہٰی کے درمیان گزشتہ روز ملاقات طے تھی جو نامعلوم وجوہات کی وجہ سے نہیں ہو سکی، آج ہونے والی ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک بھی شریک ہوں گے۔

آج ہونے والی دونوں رہنماؤں کی اہم ملاقات میں انتخابی میدان کے حوالے سے حتمی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا، تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت انتخابی لائحہ عمل کے حوالے سے اہم فیصلہ کرے گی۔