اسلام آباد : ( دنیا نیوز ) پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) کا اہم اجلاس آج ہوگا۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت آج صبح 11 بجے ہونے والے اجلاس میں عدالت کے فیصلے کو مد نظر رکھ کر آئندہ کے لائحہ عمل اور عملدرآمد پر غور کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے جنرل الیکشن صوبائی اسمبلی پنجاب کے انعقاد کے لئے 10 فروری کو لاہور ہائی کورٹ کے دئیے گئے فیصلہ کی روشنی میں الیکشن کمیشن کا خصوصی اجلاس پیر کو صبح 11 بجے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں طلب کیا تھا۔