پنجاب کی نگران کابینہ میں اضافے کا منصوبہ تبدیل، حلف برداری کی تقریب ملتوی

Published On 11 February,2023 11:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کی نگران کابینہ میں اضافے کا پلان تبدیل ہو گیا، اتوار کو شیڈول حلف برداری کی تقریب بھی ملتوی کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض کی پاکستان سپر لیگ میں نمائندگی کی وجہ سے حلف برداری کی تقریب ملتوی کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض سمیت نگران وزرا کی حلف برداری میں 2 ہفتے کی تاخیر متوقع ہے۔