اسلام آباد: (دنیا نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا اڈیالہ جیل میں روٹین کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔
جیل کے ڈاکٹرز نے شیخ رشید کا طبی معائنہ کیا، میڈیکل چیک اپ کے دوران شیخ رشید احمد کا بخار، بلڈ پریشر اور دل کی ڈھرکن کا معائنہ کیا گیا، ڈاکٹرز نے سربراہ عوامی مسلم شیخ رشید کو اپنی بیرک میں صحت مند اور تندرست قرار دیا۔
واضح رہے گزشہ روز شیخ رشید کو پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد ہونے پر اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا، سربراہ عوامی مسلم لیگ پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے خلاف بیان دینے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔