کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت سے لوگوں کو پہلے اختلافات تھے، اختلافات تنقید میں بدل گئے، آہستہ آہستہ تنقید نفرت میں بدل گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج پی ڈی ایم کیلئے عوام کی نفرت ضد بن گئی، لوگوں کی ضد ہے اس دونمبر جعلی حکومت کو گھر بھیجنا ہے۔
رہنما تحریک انصاف خرم شیر زمان نے کہا کہ عوام اپنا چوری کیا ہوا مینڈیٹ واپس حاصل کریں گے اور عمران خان کو وزیر اعظم کے منصب پر بٹھائیں گے۔