اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹریٹ کے افسران کی تنخواہوں میں موجود غیر منصفانہ فرق ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
گریڈ 17 سے 22 کے وفاقی سیکرٹریٹ کے وہ افسران جو گزشتہ فیصلے سے ایگزیکٹو الاؤنس سے محروم رہے ان کو حکومت نے 2017ء کی بنیادی تنخواہ پر 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیصلے کا اطلاق 1 جنوری 2023ء سے ہوگا، فیصلہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر اور وزیرِ خزانہ سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔