اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگرد گھناؤنے ہتھکنڈوں سے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگرد انتہاپسندی کے خلاف ہماری کامیابیوں کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور پولیس لائنز دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ سیاسی قوتوں کیلئے پیغام ہے کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف متحد ہو جائیں، ہم اپنی سیاسی لڑائی بعد میں لڑ لیں گے۔
Through their despicable actions, terrorists want to spread fear & paranoia among the masses & reverse our hard-earned gains against terrorism & militancy. My message to all political forces is one of unity against anti-Pakistan elements. We can fight our political fights later.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 31, 2023