چودھری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا معاملہ، الیکشن کمیشن محفوظ فیصلہ کل سنائے گا

Published On 30 January,2023 07:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چودھری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے معاملہ پر الیکشن کمیشن محفوظ شدہ فیصلہ کل سنائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس کی سماعت بھی کل ہو گی، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کاز لسٹ جاری کر دی۔