آصف زرداری پر الزامات، عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

Published On 28 January,2023 07:02 pm

حیدرآباد: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف عمران خان کے الزامات پر پیپلز پارٹی حیدر آباد کے رہنما کی جانب سے بلدیہ تھانے میں عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرا دی گئی۔

درخواست پیپلز پارٹی رہنما پی ایس 66 حیدرآباد کے انفارمیشن سیکرٹری ندیم جتوئی کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

درخواست میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان نے بغیر ثبوت کے آصف زرداری کے خلاف سنگین الزامات لگائے، الزامات کے ذریعے آصف زرداری کی ساکھ متاثر ہوئی، عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جائیں کہ کس کے کہنے پر انہوں نے الزامات لگائے۔