انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، عمران کے الزامات مسترد کرتے ہیں، قمر زمان کائرہ

Published On 27 January,2023 11:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، ہم عمران خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کسی ایک سیاستدان کو بھی سیاسی بنیادوں پر مقدمات میں گرفتار نہیں کیا۔

قمر زمان کائرہ نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین کے خلاف عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں، ملک کو معاشی بحران کا سامنا ہے، اتحادی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔