گلیات: (دنیا نیوز) گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے برفباری کے دوسرے روز سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔
ترجمان جی ڈی اے کا کہنا تھا کہ برفباری کے چھٹے سپیل کے دوسرے روز 7 سے 8 انچ تک برف پڑی، برفباری کے دوران سڑکوں کی بحالی جاری رکھی گئی۔
احسن حمید کا کہنا تھا کہ سنو کلیئرنس آپریشن میں ہیوی مشینری استعمال کی جا رہی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کا سلسلہ جلد رک جائے گا۔