اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ کچھ علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہارمیں بارش جاری رہنے کا امکان ہے، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کالام میں 21، مالم جبہ میں 17، میر خانی میں 08، دیر میں 04، دروش میں 03 اور مری میں 02 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 14، قلات منفی 09، گوپس، اسکردو منفی 07، کالام منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
علاوہ ازیں ژوب، پاراچنار، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 05، ہنزہ میں منفی 04، مری، پنجگور اور استور میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔