لاہور: (دنیا نیوز) یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں سویڈن کے معروف سکالر ڈاکٹر اشتیاق احمد کے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاست، کشمیراور معیشت پر گفتگو کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب لاہور میں شعبہ سیاسیات اور آئی آر نے پاکستان ایٹ 75 پر کے عنوان سے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا ۔
مہمان پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے تقسیم ہند، سول ملٹری تعلقات، سیاسی کلچر، کشمیر، افغانستان اور معیشت کے موضوعات پر بات کرتے ہوئے ملک کے قیام کے بعد سے اس کی سیاسی، سماجی اور اقتصادی ترقی پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے پاکستان کی جمہوریت میں تنوع کی اہمیت پر بھی بات کی اور سامعین پر زور دیا کہ وہ اس کے مختلف سماجی، ثقافتی اور اقتصادی مسائل کو حل کرنے کے طریقے تلاش کریں ۔
لیکچر میں ڈاکٹر خالد منظور بٹ، ڈین فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز، اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی ،سیمینار کا اختتام سوال و جواب کے سیشن اور پروفیسر احمد کے ایک کال ٹو ایکشن کے ساتھ ہوا، جس میں طلباء کو مزید روادار اور جامع شہری بننے اور ان کی آواز کو اپنے اپنے علاقوں میں پہنچانے کی ترغیب دی گئی۔
حاضرین نے پروفیسر احمد کی فکر انگیز بصیرت کو سراہا اور ان کے جوش و خروش اور بصیرت کا شکریہ ادا کیا،آخر میں ڈاکٹر خالد نے ڈاکٹر اشتیاق کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یادگاری تحفہ پیش کیا۔