لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ 2018ء کا الیکشن کس نے چوری کیا اس حقیقت سے پردہ اٹھنا چاہئے۔
ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ ہم سیاست نہیں بلکہ حق کی بات کرتے ہیں، مریم نواز سے ایئر پورٹ پر عہد لیں گے ان کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔
پنجابی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایویں اسیں نعرہ لگاتے ہیں اک واری فیر شیر، انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایٹمی دھماکے کرے اور مشرف ملک کے ساتھ غداری کرے فیر کی فائدہ اک واری فیر شیر دا، اس دفعہ شیرسب کو پکڑے گا۔
کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ولیوں کی خیرات ہے، نواز شریف نے ایٹمی پاکستان بنایا، نوازشریف کا کمیوں سے پالا پڑا، نواز شریف کو کمزور پاکستان دیا گیا تھا، ہر دور میں نواز شریف نے پاکستان کو سنبھالا۔
انہوں نے کہا کہ جب نوازشریف کو پاکستان ملا تو سندھ، بلوچستان پروان چڑھا، جب ملک ترقی کر رہا تھا تو نوازشریف کو سازش کے ذریعے روکا گیا۔