ڈاکٹر یاسمین راشد اور حماد اظہر نے نارووال میں عہدیداروں کا تقرر کر دیا

Published On 18 January,2023 09:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صدر پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور سینئر رہنما حماد اظہر نے پارٹی رہنما عارف خان کو ڈسٹرکٹ صدر نارووال مقرر کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے نئی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر نائب صدر طارق انیس چودھری اور ندیم ناصر چودھری ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چودھری سجاد مہیس کو ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا، پی ٹی آئی کی طرف سے تقرریوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔