اپوزیشن نے نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر سیاست چمکانے کی کوشش کی: پرویز الہٰی

Published On 18 January,2023 09:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی سے راجہ بشارت اور میاں اسلم اقبال نے ملاقات کی اس دوران نگران وزیراعلیٰ کے تقرر، سیاسی صورتحال اور سپیکر پنجاب اسمبلی کی سربراہی میں کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے غیر جانبدار شخصیات کے نام نگران وزیر اعلیٰ کیلئے پیش کئے، اپوزیشن نے جانبدار شخصیات کے نام دے کر مذاق کیا ہے، انہوں نے یہاں بھی سیاست چمکانے کی کوشش کی، اپوزیشن نگران وزیراعلیٰ کے حوالے سے جو چاہتی ہے وہ خواب پورا نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں نجی طور پر سود کے کاروبار پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کی سربراہی میں کمیٹی نگران وزیراعلیٰ کے حوالے سے کسی نتیجے پر پہنچ جائے گی، راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال اور ہاشم جواں کھلے دل کے ساتھ مذاکرات کریں گے، ہماری کوشش ہو گی کہ اتفاق رائے جلد ہو، انشاء اللہ نگران وزیراعلیٰ وہ آئے گا جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔