اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے موجودہ اور نئے گیزر میں کونیکل بیفلز کی تنصیب کو لازمی قرار دے دیا۔
ترجمان اوگرا کے مطابق توانائی کو بچانے اور ملک میں گیس کی قلت پر قابو پانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، کونیکل بیفلز کی تنصیب سے گیس کے بلوں میں 20 سے 25 فیصد بچت ہوگی اس اقدام سے قدرتی گیس کے بحران کو کم کرنے میں مدد ملے گی، ملک میں گیس صارفین کی کل تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ پچاس ہزار ہے۔
ترجمان اوگرا نے کہا کہ سوئی ناردرن گیس کے 74 لاکھ 50 ہزار اور سوئی سدرن کے 32 لاکھ صارفین ہیں، 30 لاکھ اٹھاسی ہزار صارفین گیزر استعمال کرتے ہیں، کونیکل بیفلز کے استعمال سے گیس میں یومیہ 6.4 ایم ایم سی ایف ڈی بچت ہوگی، کونیکل بیفلز کی تنصیب کیلئے ڈیڈ لائن دسمبر 2023 دی گئی ہے۔