لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ریکارڈ روم میں آگ بھڑک اٹھی

Published On 09 January,2023 05:19 pm

پشاور: (دنیا نیوز) لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کے ریکارڈ روم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیل کے مطابق آگ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے کارڈیالوجی وارڈ کے ریکارڈ روم میں لگی، ریسکیو 1122 پشاور کے مطابق 2 فائر وہیکلز جائے حادثہ پر بھیجی گئی ہیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں نے مواقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔