لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ زر مبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک گر چکے ہیں اور ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر کھڑا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی، 2000 کے بعد سب سے کم درآمدی کور ہے، درآمدی حکومت کی نااہلی اور لاپرواہی کی وجہ سے ذخائر کی موجودہ خطرناک حد تک کم سطح ہے۔
ذر مبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک گر چکے ہیں اور ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر کھڑا ہے، اور یہاں کالی ویگو ڈالے سیاسی مخالفین پر دباؤ ڈالنے کے لئے بندے اٹھا رہے ہیں. کوئی حال نہیں ملک چلانے والوں کا
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 7, 2023
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے مزید کہا کہ ہماری حکومت ختم کرنے کے بعد سے آج تک ذخائر 16.4 بلین ڈالر سے کم ہو کر صرف 4.5 ڈالر رہ گئے ہیں، یہاں کالی ویگو ڈالے سیاسی مخالفین پر دباؤ ڈالنے کیلئے بندے اٹھا رہے ہیں، ملک چلانے والوں کا کوئی حال نہیں۔
Reserves fall by another billion $. Lowest import cover since 2000, when we were facing sanctions. The current dangerously low level of reserves due to sheer incompetence and negligence of imported govt. Reserves have fallen from $16.4 billion to only $4.5 from VONC to today. pic.twitter.com/zHrxhy3Vpp
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 7, 2023