لاہور: (ویب ڈیسک) دوہری شہریت کیس کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور سابق سینیٹر فیصل واوڈا کی خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر پولنگ 25 جنوری کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے سندھ میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت نشست پر پولنگ رواں ماہ 25 تاریخ کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 5 سے7 جنوری تک حاصل کئے جائیں گے اور سکروٹنی 12 جنوری جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 19 جنوری کوجاری ہوگی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ نشست کیلئے سندھ اسمبلی میں پولنگ 25 جنوری صبح 9 سے شام 4 بجے تک ہوگی۔