دہشت گردوں کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

Published On 29 December,2022 06:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے اسلام آباد آئی ٹین بم دھماکے میں زخمی پولیس اہلکار محمد حنیف کی عیادت کی، زخمی پولیس اہلکار کو پھولوں کا گلدستہ اور چیک بھی پیش کیا۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پولیس اہلکار کو پیشہ وارانہ ڈیوٹی سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس جوانوں کی حاضر دماغی اور پیشہ وارانہ مہارت نے اسلام آباد کو بڑے حادثے سے بچایا، پوری قوم پیشہ وارانہ خدمت پراسلام آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید عدیل حسین کو تمغہ شجاعت بھی دیا جائے گا، زخمی جوانوں کی مزید کفالت جاری رکھی جائے گی، دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے، بزدلانہ کارروائیوں سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے کبھی پست نہیں ہوں گے۔