وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

Published On 28 December,2022 10:30 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے پنجاب کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

پنجاب کا بینہ کا آٹھواں اجلاس آج سہ پہر ایوان وزیر اعلیٰ میں ہوگا جس کی صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کریں گے، اجلاس میں عوامی مفاد کے مختلف پراجیکٹس کی منظوری دی جائے گی، صوبائی وزرا، معاونین خصوصی، مشیر اور اعلیٰ افسران اجلاس میں شرکت کریں گے۔