وزیر اعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

Published On 27 December,2022 11:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 11 بجے ہو گا، اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار الیکٹرک بائیکس پر بریفنگ دے گی، توانائی بچت اقدامات پر عملدرآمد پلان کی پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کو مزید وقت درکار، مسائل کا پہاڑ 8 ماہ میں ختم نہیں ہو سکتا، وزیر اعظم

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ون سٹاپ سروس ایکٹ کی منظوری دی جائے گی اور کابینہ ای سی سی کے 21 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، کابینہ میں نجکاری کمیٹی کے 26 دسمبر کے فیصلوں کی بھی توثیق ہو گی۔