کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان ہائیکورٹ ںے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
بلوچستان ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف متنازع بیانات کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے شہباز گل کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس طری کے مقدمات آئین اور عدالت سے مذاق ہیں، جن کے خلاف بیان دیا ہے ان کو مقدمات درج کرنے چاہئیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف متنازع بیانات پر بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں عزیز اللہ نامی شہری نے مقدمہ درج کرایا تھا، اور 20 دسمبر کو انصاف لائرز فورم کی جانب سے مقدمہ ختم کرنے کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے وکیل اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کی طرح شہباز گل کے خلاف کے بھی بلوچستان میں ایف آئی آر درج کی گئی، جس کو ختم کرنے کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔