ایبٹ آباد: کوسٹر کھائی میں جاگری، ایک سیاح جاں بحق، 13 زخمی

Published On 11 December,2022 09:20 pm

ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) خیرا گلی کے قریب کوسٹر کھائی میں گرنے سے ایک سیاح جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔

حادثہ خیرا گلی کے قریب پیش آیا، مسافر کوسٹر میں خواتین سمیت 29 افراد سوار تھے۔ ریسکیو1122 نے بروقت جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالے شخص کی ہلاکت کوسٹر کے نیچے آنے سے ہوئی ، نعش کو ریسکیو کرنے کےلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔