اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 14 دسمبر کو امریکہ کے اہم سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 14 سے 21 دسمبر تک امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے اس دوران وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ کے پروگرام میں نیویارک اور واشنگٹن میں کثیرالجہتی مصروفیات شامل ہیں۔
وزیر خارجہ 15دسمبر کو نیویارک میں G-77 اور چین کی وزارتی کانفرنس کی میزبانی اور صدارت کریں گے، خارجہ کانفرنس کے ایجنڈے میں CoVID-19 وبائی امراض، آب و ہوا کی وجہ سے پیدا ہونے والی آفات پر بحث شامل ہے۔