اداروں کو ٹائیگر فورس بنانے کی کوشش ناکام ہوئی اورآئندہ بھی ہوگی: بلاول

Published On 11 December,2022 11:33 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان کی پریس کانفرنس پر چیئرمین پیپلز پارٹی اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے رد عمل میں کہا کہ غیر آئینی اقدامات کیلئے اداروں کو ٹائیگر فورس بنانے کی کوشش پہلے بھی ناکام ہوئی اور آئندہ بھی ہوگی۔

بلاول بھٹو نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے سنا کہ گھڑی چور نے پریس کانفرنس کی، کیا اس نے کے پی اور پنجاب کی اسمبلی تحلیل کردی؟ یقیناً ایسا نہیں کیا ہوگا۔