اسلام آباد: (دنیا نیوز) برطانوی اخبارڈیلی میل نےشہبازشریف کیخلاف متنازعہ خبرکی معافی پرنٹ ایڈیشن میں بھی شائع کردی۔
گروپ ایسوسی ایٹیڈ پریس نےمعافی آن لائن ڈیلی میل میں بھی شائع کی تھی، معافی میل آن سنڈے کے پرنٹ اورآن لائن دونوں ورژنز پر شائع کی گئی ہے۔ اخبار نےمعاہدے کے تحت معافی کوصفحہ 2 پرشائع کیا ہے۔
برطانیہ کےایڈیٹرزکوڈآف پریکٹس کےپابند ہیں، غلطی کا احساس ہوتے ہی جلد تصیح کی جاتی ہے، میل آن سنڈے گروپ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ شہبازشریف سےمعافی پرنٹ ایڈیشن میں شائع کرے گا۔
واضح رہے میل آن سنڈے نے 14 جولائی 2019 کو شہباز شریف اور ان کے داماد کیخلاف خبر شائع کی تھی، اخبار نے جمعرات کو شہباز شریف اور ان کےداماد سےمعافی مانگی تھی۔