اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے ڈاکٹر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کر دیا۔
ڈاکٹر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، ڈاکٹر اسد مجید کا تعلق فارن سروسز پاکستان سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر اسد مجید اس وقت بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانے میں ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں۔
— Spokesperson MoFA (@ForeignOfficePk) December 2, 2022
واضح رہے کہ سہیل محمود کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے سیکرٹری خارجہ کا عہدہ 29 ستمبر سے خالی تھا۔