لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعور اور نوجوانوں کیلئے فکر انگیز پیغام دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے یوم اقبال کے موقع پر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے لکھا کہ علامہ اقبال نے قوم کی سمت متعین کی اور قائداعظم درماندہ قافلے کو منزل کی طرف لیکر چلے، شاعر مشرق مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر پنجاب اور اہل پنجاب ان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعوردیا۔ علامہ اقبال ؒ نے قوم کی سمت متعین کی اورقائداعظم ؒ درماندہ قافلے کو منزل کی طرف لیکر چلے۔ علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے نوجوانوں کیلئے بھی فکر انگیزپیغام دیا۔#AllamaIqbal
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) November 9, 2022
چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کی فکری رہنمائی کا قابل قدر فریضہ سرانجام دیا، آپؒ شاعر ہی نہیں بلکہ مصلح اور ناصح تھے، علامہ اقبال نے نوجوانوں کو شاہین بن کر زندگی گزارنے کی ترغیب دی، قوم کیلئے خوداری کا درس علامہ اقبال کا بہت بڑا احسان ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ فلسفہ خوداری پر عمل علامہ اقبال سے اظہار محبت کا بہترین طریقہ ہے، عمران خان علامہ اقبال کے پیغام خودی کو آگے لیکر چل رہے ہیں۔
علامہ اقبالؒ نے نوجوانوں کو شاہین بن کرزندگی گزارنے کی ترغیب دی۔قوم کیلئے خوداری کادرس علامہ اقبالؒ کا بہت بڑا احسان ہے۔ فلسفہ خوداری پر عمل علامہ اقبالؒ سے اظہار محبت کا بہترین طریقہ ہے۔ عمران خان اقبالؒ کے پیغام خودی کو آگے لیکر چل رہے ہیں۔#IqbalDay #AllamaIqbal
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) November 9, 2022