کامران ٹیسوری نے گورنر سندھ کا حلف اُٹھا لیا

Published On 10 October,2022 08:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے 34 واں گورنر کی حیثیت سے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری نے حلف اٹھالیا۔

گورنرہاؤس میں حلف برداری کی تقریب میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے کامران ٹیسوری سے گورنر سندھ کے عہدہ کا حلف لیا۔

تقریب میں وزیر اعلیٰ ،اسپیکر اسمبلی ،صوبائی وزرا سمیت دیگر افسران شریک ہوئے ،تقریب میں ایم کیوایم رہنماوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا اپنے اوپر کئے گئے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے، صوبہ کے مسائل کے حل کے لئے ہر متعلقہ فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔